24 Dec 2023
(لاہور نیوز) ملک کی صحافتی برادری کے سب سے بڑے الیکشن کا میدان سج گیا، لاہور پریس کلب کے انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا۔
پریس کلب انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس اور پائنیر گروپ مدمقابل ہیں، پولنگ کا عمل شام 6بجے تک جاری رہا، 2ہزار سے زائد صحافیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
الیکشن میں 6ایگزیکٹو اور 9 ممبر گورننگ باڈی کی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی جس کی گنتی کا عمل جاری ہے،صدر کیلئے ارشد انصاری اور شہباز میاں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ سینئر نائب صدر کیلئے شیراز حسنات اور ضیااللہ نیازی مدمقابل ہیں۔