اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کیلئے وزرا کوذمہ داریاں تفویض

24 Dec 2023
24 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں زیر تعمیر منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے وزرا اور افسروں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا عامر میر،بلال افضل،منصور قادر،ابراہیم حسن مراد،صوبائی مشیر وہاب ریاض،آئی جی عثمان انور اور دیگر افسران شریک تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیر تکمیل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کیلئے وزرا اور افسروں کوذمہ داریاں سونپ دیں۔

 صوبائی وزیر عامر میرجنرل ہسپتال،ابراہیم حسن مراد میو ہسپتال اور وہاب ریاض ڈینٹل ہسپتال کے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کریں گے، ڈاکٹر جاوید اکرم چلڈرن ہسپتال،سیکرٹری ٹورازم گنگارام ہسپتال اور کمشنر لاہور پی آئی سی کے پراجیکٹس کی نگرانی کریں گے۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کو راولپنڈی کے پراجیکٹس اور صوبائی وزیر بلال افضل کو لاہور رنگ روڈ ایس ایل تھر ی ،گوجرانوالہ ایکسپریس وے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ سونپ دی گئی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب بہاولپور اور کمشنر ملتان متعلقہ ڈویژن کے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کریں گے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزرا کوروزانہ دومرتبہ پراجیکٹس کا وزٹ کرنے اور   روزانہ رپورٹ واٹس ایپ کرنے کی ہدایت کی ہے، محسن نقوی نے سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کو بھی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، کسی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے شب روز محنت کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے