اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جہانگیر ترین کی پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت

23 Dec 2023
23 Dec 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین سے ساتھ لودھراں سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں رانا ارسلان خان، صدیق ارائیں، شیخ منور اور رانا جاوید ٹھاکر شامل تھے، ملاقات کے دوران لودھراں میں انتخابی مہم سمیت دیگر اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ آئی پی پی نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ اہلیان لودھراں کی محبتوں کا مقروض ہوں، لودھراں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان مشکلات کا شکار ہیں، انشاء اللہ اقتدار میں آکر زرعی انقلاب کی راہ ہموار کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، معیشت، صحت و تعلیم کے شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے