اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اگلے 15 سے 20 دنوں میں لاہور بالکل صاف نظر آئے گا: محسن نقوی

23 Dec 2023
23 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگلے 15 سے 20 دنوں میں لاہور بالکل صاف ستھرا نظر آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، ہسپتالوں کی بری حالت کو بہتر کرنے جارہے ہیں، سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے، سروسز ہسپتال میں اس وقت ایک ہزار مزدور کام کررہے ہیں جنہیں 1500 تک  لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سروسز اور پی آئی سی اپ گریڈیشن پراجیکٹ مکمل کرنیکی ڈیڈلائن مقرر

انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں ، میو ہسپتال میں اب پنجاب کا سب سے بڑا ٹراما سنٹر بنا رہےہیں ، ملتان میں سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن ہسپتال بنایا گیا ہے، پی آئی سی میں لیب کولیکشن سینٹر بنانے کی ہدایت کردی ہے، ڈینٹل ہسپتال کاکام 2007 سے جاری تھا جسے 15 جنوری کو مکمل کرنے جارہے ہیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، بہت سی جگہوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، منصوبوں کی تکمیل میں اپنی ہمت اور سکت سے زیادہ کام لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے