(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی )اپ گریڈیشن پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈی لائن مقرر کردی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کا دورہ اور اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے 31 جنوری تک اپ گریڈیشن پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 3 شفٹ میں کام کرنے کا حکم اور ہر شفٹ میں 500،500 لیبر فورس لگانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ مختلف فلورز پر گئے، بیسمنٹ کا بھی معائنہ کیا،ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پلستر کے دوران ٹائلز لگانے پر اظہار ناراضگی کیا، انہوں نے کہا کہ ٹائلز کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں، صوبائی وزراء روزانہ رات کو وزٹ کر کے پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
بعدازاں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے جہاں انہوں نے پی آئی سی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے 31 دسمبر تک پی آئی سی کے ایمرجنسی بلاک کے گراؤنڈ فلور کو کھولنے اور 15 جنوری تک ہسپتال کی اپ گریڈیشن کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بائیو گیس کے کام کو آج رات تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تھرڈ فلور کو آج ہی 100 فیصد محکمہ تعمیرات ومواصلات کے حوالے کرنے کا حکم دیا، محسن نقوی نے مین گیٹ کے قریب لیب کو لیکشن سینٹر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کا حکم دیا اور ایمرجنسی و دیگر فلورز کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔