اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سال 2023ء: آتشزدگی کے واقعات میں کمی ریکارڈ کی گئی

23 Dec 2023
23 Dec 2023

لاہور (زین علی) 2023ء میں آتشزدگی کے واقعات میں کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال کی نسبت آگ لگنے کے واقعات میں نو اعشاریہ چار فیصد کمی آئی۔

گزشتہ سال کی نسبت 2023ء میں آتشزدگی کے واقعات میں کمی آئی، لاہور میں آتشزدگی کے 5 ہزار 243 واقعات رونما ہوئے۔

2023ء میں 360 افراد آتشزدگی کے واقعات میں متاثر ہوئے، 24 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔

رواں سال سب سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئے، جن کی تعداد 3 ہزار836 رہی، گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی کے 230 واقعات رپورٹ ہوئے، رہائشی علاقوں میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے جن کی تعداد ایک ہزار 113 ہے، کمرشل علاقوں میں آگ لگنے کے 715 واقعات رپورٹ ہوئے۔

2022ء میں آگ لگنے کے 6 ہزار 333 واقعات رونما ہوئے، 388 افراد آگ کی زد میں آئے جن میں سے 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آتے ہیں، کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے دوران ایمرجنسی راستوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ گھروں اور کمرشل عمارتوں میں بجلی کے معیاری آلات کا استعمال کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے