اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کی حسان نیازی سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت

23 Dec 2023
23 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے حسان نیازی سے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے حسان خان کی والدہ کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ حسان نیازی اس وقت جناح ہاؤس حملہ کیس میں حراست میں ہیں، درخواست گزار کے مطابق حسان نیازی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار  نے یہ نہیں بتایا کہ حسان خان کس حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، سرکاری وکیل نے اعتراف کیا کہ حسان نیازی سزا یافتہ نہیں ہیں وہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آرمی ایکٹ کی کوئی ایسی شق نہیں بتائی جس کے تحت زیر ٹرائل ملزم الیکشن میں حصہ نہ لے سکے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حسان نیازی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات پر دستخط کرنا چاہیں تو اجازت دی جائے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالتی حکم سے متعلق کمانڈنگ آفیسر کو آگاہ کریں، جس کے ساتھ ہی عدالت نے حسان نیازی کی درخواست نمٹا دی۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے