اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

گزشتہ سال کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2024 تک درست قرار

23 Dec 2023
23 Dec 2023

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نومبر 2022 کا ایم ڈی کیٹ کا نتیجہ درست قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایم ڈی کیٹ رزلٹ کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق نومبر 2022 کا ایم ڈی کیڈ رزلٹ نومبر 2024 تک درست ہے۔

عدالت نے کہا کہ پٹیشنرلائبہ رؤف نے نومبر 2022 میں ایم ڈی کیٹ پاس کیا، جس وقت ایم ڈی کیٹ پٹیشنر نے پاس کیا اس وقت قانون کے مطابق رزلٹ 2 سال کے لیے موزوں تھا، پٹیشنر نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے 14 جولائی 2023 کے پبلک نوٹس کو چیلنج کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ایم ڈی سی نوٹس میں کہا گیا تھا 2022 کے پاس کردہ ایم ڈی کیٹ پر 2023 میں داخلہ نہیں ملے گا، 2021 کی ریگولیشنز کے مطابق نومبر 2022 کے ایم ڈی کیٹ نتائج دو سال کے لیے موزوں ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بعد میں کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹو فیصلے سے پٹیشنرسے یہ حق واپس نہیں لیا جا سکتا، لہٰذا پٹیشنر کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ نومبر 2022 سے نومبر 2024 تک موزوں ہو گا، پٹیشنر کا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے