(لاہور نیوز) آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہے خرم شہزاد کے بعد سپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے، نعمان علی کا میلبرن ہسپتال میں اپینڈیکس کا آپریشن ہوا۔
نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی، جس کے نتیجے میں ان کے ایمرجنسی میں معائنہ اور سکین کیے گئے جس میں اپینڈیکس کی تشخیص ہوئی۔
بعد ازاں سرجن کے مشورے پر آج صبح ان کی لیپروسکوپک اپینڈیکٹومی کروائی گئی۔ سرجری کے بعد وہ بہتر ہیں، آج شام میں انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا تاہم ڈاکٹر نے نعمان علی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ سے قبل نعمان علی کی انگلی میں کٹ لگ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پرتھ ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔
مسٹری سپنر ابرار احمد بھی آسٹریلیا میں انجری کا شکار ہیں آف سپنر ساجد خان کو فوری طور پر آسٹریلیا بلایا گیا تھا جو اس وقت میلبرن میں ٹیم کے ساتھ ہیں۔