اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

تاخیر سے کھانا کھانے والے افراد کس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے جاری کردہ تحقیق میں کہا ہے کہ تاخیر سے کھانا کھانے والے افراد امراض قلب کا شکار ہوسکتے ہیں۔

رپور ٹ کےمطابق ماہرین نے تاخیر سے کھانا کھانے  کی وجہ سے   صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد پر تحقیق کی،ماہرین نے 42 سال کی عمر کےایک لاکھ 3 ہزار رضاکاروں کو اپنے کھانے کا وقت بتانے کے لیے آن لائن نظام بنایا اور انہیں یومیہ صبح اور رات کے کھانے کا وقت درج کرنے کا کہا۔

 

تحقیق میں شامل رضاکاروں میں نصف سے زیادہ خواتین تھیں اور تحقیق سے قبل ان سے ان کی صحت سے متعلق بھی پوچھا گیا تھا،ماہرین نے 7 سال بعد دوبارہ تمام رضاکاروں سے مختلف سوالات کرنے سمیت ان کی صحت کا بھی جائزہ لیا، جس سے انکشاف ہوا کہ تاخیر سے کھانا کھانے  کی وجہ سے  امراض قلب بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔

نتائج کے مطابق رات کو 9 بجے کے بعد کھانا کھانے والے افراد میں امراض قلب کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جبکہ ہر گھنٹے کی تاخیر سے مذکورہ امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔اسی طرح صبح کو بھی تاخیر سے کھانا کھانے والے افراد میں امراض قلب بڑھنے کے امکانات نمایاں ہوتے ہیں لیکن یہ خطرات رات کے کھانے میں تاخیر سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق رات کو 9 بجے کے بعد بہت تاخیر سے کھانا کھانے والے افراد میں امراض قلب بڑھنے کے امکانات 28 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں جبکہ محض ایک گھنٹے کی تاخیر سے بھی یہ امکانات 8 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ رات کو جلد کھانا کھانے کے بعد زیادہ دیر تک کھانے کے بغیر رہنے سے خون کی نقل و حرکت بہتر ہوتی ہے، اس وجہ سے رات کو جلد کھانا کھانے والے افراد فالج اور اس جیسی دوسری بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے