اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ، پاکستان میں آئندہ ماہ ٹی10نمائشی میچز متوقع

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان میں آئندہ ماہ نمائشی ٹی10 میچز متوقع ہیں، اس حوالے سے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کی ٹیم کو مدعو کرنے پر غور کیا جا رہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ٹی 10 کرکٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے، یو اے ای سمیت کئی ممالک میں لیگز بھی ہونے لگیں، ان میں پاکستانی کھلاڑی بھی حصہ لیتے ہیں۔گزشتہ دنوں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ بھی ٹی 10 لیگ کرانے پر غور کر رہا ہے، اس منصوبے میں اسے سعودی سرمایہ کاروں کا تعاون حاصل ہوگا، پاکستان بھی ٹی10 لیگ کے انعقاد میں سنجیدہ ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو میں اس پروجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آئندہ ماہ انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کے ساتھ راولپنڈی میں6 ٹی 10 میچز کروانا چاہتا ہے، اس میں مینز اور ویمنز دونوں مقابلے شامل ہوں گے،قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد ان میچز کے انعقاد کا ارادہ ہے تاکہ سٹار کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آ سکیں۔

واضح رہے کہ حکام مذکورہ مقابلوں سے ملک میں ٹی 10 کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، رسپانس دیکھنے کے بعد مزید فیصلے ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے