اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پراپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی،اداکارہ کا جذباتی پیغام وائرل

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پراپنے بچپن کی چھوٹی بچی (ماہرہ خان) کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔

رپورٹ کےمطابق ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ایک طویل نوٹ لکھا، اداکارہ نے اپنےبچپن کی چھوٹی بچی (ماہرہ خان) سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ “تم ایک بہادر چھوٹی لڑکی ہو، آج میں آپ کی ہمت، محنت، خواب، آنسو اور مسکراہٹوں کی وجہ سے اس مقام پر ہوں”۔

اداکارہ نے کہا کہ “مجھے افسوس ہے کہ میں بچپن میں آپ کا خیال نہیں رکھ سکی لیکن میں اب آپ کو دیکھ رہی ہوں، آپ کی طاقت اور مایوسی کو محسوس کرتی ہوں، آپ نے ہمیشہ اپنی ذات سے سب کو خوش کیا”۔

اُنہوں نے کہا کہ “آپ میرا وہ حصہ ہو جو محبت، خوابوں اورچھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی تلاش کرنے پر یقین رکھتا ہے، میں ہمیشہ آپ کی مشکور رہوں گی، ہر خوشی اور غم میں آپ کے لیے حاضر رہوں گی”۔

آخر میں اُنہوں نے چھوٹی ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “یہ ہماری سالگرہ ہے، آپ میرے ساتھ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی”۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں سال یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی، پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے