اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیول پلیئنگ فیلڈ: الیکشن کمیشن حکام کو پی ٹی آئی وکلا سے ملاقات کا حکم

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(ویب ڈیسک) لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن حکام کو پی ٹی آئی کے وکلا سے ملاقات کا حکم دے دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن حکام کو پی ٹی آئی کے وکلا سے ملاقات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ تمام شکایات پر فوری ایکشن لے کر حل کیا جائے۔

بعدازاں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے  پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔

قبل ازیں ایک کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے عدالت سے کہا کہ تحریک انصاف نے درخواست جمع کرائی ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہیں دیا جا رہا، ہمارے امیدواروں کو کاغذات جمع کرانے سے روکا جا رہا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ اگر آپ کا امیدوار اشتہاری ہو تو کیسے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے؟

وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عمیر نیازی عدالت میں موجود ہیں، ان کے والد کے کاغذات نامزدگی پھاڑے گئے، اب تک بلے کا نشان الاٹ کرنے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں سنایا۔

قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردارطارق مسعود نے کہا کہ آپ کے اپنے بندے کہہ رہے ہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ کیا الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے؟

وکیل نیاز اللہ نیازی نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کو بھی آ گاہ کر دیا ہے، ہماری درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائے، ملک میں جنگل کا قانون ہے، جو کچھ ہو رہا ہے وہ کیسے عدالت کو بتاؤں؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے