اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس: بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(لاہور نیوز ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ عدالت نے جیل ٹرائل کا آرڈر کیا تھا، ہم نے بشریٰ بی بی کو جیل بھیج دیا، ملزمہ کے ضمانتی مچلکے تیار کرلیے گئے ہیں۔

جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کو عدالت آنا ہوگا، جب بتا دیا تھا کہ جیل میں ٹرائل نہیں ہے تو ان کو عدالت آنا چاہیے، بشریٰ بی بی جیل کیوں گئیں، وکیل بشریٰ بی بی نے آگاہ کیا کہ ان کے پاس معلومات ہیں کہ بشریٰ بی بی کو عدالت آنے میں خطرہ ہے۔

دوران سماعت جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آج رش نہیں ہے، عدالت بھی خالی ہے، آپ ملزمہ کو پیش کریں، عدالت نے بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ملزمہ کی عدالت پیشی تک وقفہ کردیا۔

بعد ازاں بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے