اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سال 2023 میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی شوبز شخصیات

22 Dec 2023
22 Dec 2023

لاہور: (محمد بلال) سال 2023 جلد ہی ماضی کا قصہ بننے جارہا ہے، اس سے قبل کہ سال 2023 قصہ پارینہ بن جائے، ہم اُن شوبز شخصیات سے آپ کو آگاہ کرتے چلیں جنہوں نے ہم سفر کا انتخاب کر کے نئی زندگی کا آغاز کیا۔

اشنا شاہ:

معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے سال 2023 میں 26 فروری کے روز اپنے دوست حمزہ امین کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا۔

Ushna Shah gets married to her 'royal prince'

حمزہ امین ایتھلیٹ ہیں اور گالف کے کھیل سے وابستہ ہیں، جوڑے کی شادی کی تقریبات ایک ہفتہ جاری رہیں جن میں شوبز کے چمکتے ستاروں نے شرکت کر کے اداکارہ کی خوشیوں میں اضافہ کیا تھا۔

کومل رضوی:

معروف گلوکارہ کومل رضوی نے بھی  اس برس دوسری شادی کر کے زندگی کو آگے بڑھایا۔

Komal Rizvi announces she has tied the knot - Celebrity - Images

کومل رضوی 21 اپریل کو امریکا میں مقیم ایس علی اُپل نامی بزنس مین سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، گلوکارہ نے شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

مدیحہ امام:

خوبرو پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے 3 مئی کو شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا تھا۔

Madiha Imam & Moji Basar Wedding Reception: See Photos

اداکارہ نے متحدہ عرب امارات میں بھارتی فلم ساز موجی بصر سے شادی کی تھی جبکہ اس کے تقریباً 6 ماہ بعد جوڑے کے ولیمے کی تقریب بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی۔

مدیحہ کی شادی پرجہاں ان کے مداحوں نےخوشی کا اظہار کیا وہیں کچھ مداح بھارت میں شادی کرنے پر ان سے مایوس بھی ہوئے ۔

ماہرہ خان:

پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے بھی شادی کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا تھا۔

 2 اکتوبر کے دن اچانک سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگی تھیں۔

Bridal Lessons To Take From Mahira Khan's Modern-Day Fairytale Wedding! -  Fashion Times

ماہرہ  نے سیاحتی مقام مری میں اپنے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم سے نکاح کیا تھا۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کی اس سے قبل 2007 میں علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی تاہم جوڑے کے درمیان 2015 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

حرا خان:

نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل "میرے ہم سفر" میں "رومی" نامی لڑکی کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان بھی رواں برس 11 فروری کے دن ارسلان خان سے شادی کے بندھن میں  بندھی تھیں۔

Hira Khan And Arslan Khan's Mehendi Dance Videos Go Viral

 شادی کی تقریبات میں جوڑے نے خوب ہلا گلا کیا تھا، ارسلان خان ایک ماڈل ہیں جنہیں حرا خان نے خود پروپوز کیا تھا۔

انزیلا عباسی:

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل انزیلا عباسی، شوبز کے تجربہ کار جویریہ اور شمعون عباسی کی بیٹی ہیں جن کی شادی کی تقریب 5 اگست 2023 کو انجام پائی تھی، جس میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی،انزیلا عباسی نےمصنف تاشفین انصاری سےشادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

VIRAL: Javeria Abbasi's daughter Anzela ties the knot!

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے