اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،مریضوں اور تیمارداروں نے سی ٹی سکین کی رپورٹس تین تین روز بعد دینے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیے۔

 شکایات کی فوری تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی نے موقع پر ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو فون کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتال 24گھنٹے میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس مریضوں کو دینے کے پابند ہوں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس تاخیر سے دینے والے ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، رپورٹس کی مریضوں کو بروقت فراہمی کے عمل کو ہر سطح پر مانیٹر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے زیر علاج بچوں کی ماؤں سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج بچوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے