اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نوشین شاہ کو سوشل میڈیا پر شادی نہ کرنے کے طعنے ملنے لگے

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نوشین شاہ کو سوشل میڈیا پر ایک صارف نے شادی نہ کرنے کا طعنہ دے ڈالا۔

رواں سال 2023 کے “برائیڈل کیٹیور وِیک” کا میلہ لاہور میں سج تھا جس میں پاکستان کی نامور شخصیات، ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا اسٹارز نے معروف فیشن ڈیزائنرز کے دلکش ملبوسات پہن کر ریمپ پر اپنے حُسن کے جلوے بکھیرے ۔

اس فیشن ویک میں اداکارہ نوشین شاہ نے معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے عروسی لباس میں واک کرکے فیشن ویک کو چار چاند لگا دیئے تھے۔نوشین شاہ کی عروسی لباس میں واک کو جہاں اُن کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے سراہا تو وہیں اداکارہ کو بڑھتی عُمر کے باوجود شادی نہ کرنے کا طعنہ بھی مل گیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک صارف نے نوشین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان اداکاراؤں پر ترس آتا ہے، یہ بڑھتی عُمر کے باوجود بھی شادی نہیں کرتیں اورعروسی ملبوسات کو پہن کر صرف اُن کی نمائش ہی کرتی رہتی ہیں۔

صارف کی تنقید اور طعنے کا جواب دیتے ہوئے نوشین شاہ نے غصے میں کہا کہ جب ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تو براہ کرم! آپ ہم پر ترس نہ کھائیں اور نہ ہی ہمارے لیے افسوس کریں۔

نوشین شاہ نے مزید کہا کہ “کسی بھی انسان کی شادی ہونا یا نہ ہونا صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے، اُسی نے ہمیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے”۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے