اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ریپر بادشاہ کیساتھ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر تنقید کی زد میں آگئیں

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کیساتھ ویڈیو ز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر ہونیوالی تنقید زور پکڑتی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا بالی وو ڈ اداکار  کمال راشد خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارتی ریپر بادشاہ کی جسامت کا مذاق اُڑا رہے ہیں اور ہانیہ عامر سے سوال بھی کررہے ہیں کہ اُنہیں ڈیٹ کرنے کے لیے بادشاہ کے علاوہ کوئی اور لڑکا نہیں ملا؟

کمال راشد خان نے اپنی ویڈیو میں بھارتی ریپر بادشاہ کو ہاتھی کا بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس ہاتھی نما گلوکار (بادشاہ) کے سر پر عشق کا بھوت سوار ہے۔

اداکار نے کہا کہ اس ہاتھی نما آدمی (بادشاہ) کوپاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے عشق ہوگیا ہے اور یہ ہانیہ سے ملنے کے لیے کبھی دبئی جاتا ہے تو کبھی ویڈیو کال پر بات کرتا ہے اورقابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بادشاہ دنیا کو بھی بتاتا ہےکہ آج میں نے ہانیہ سے انسٹاگرام پر بات کی۔

اُنہوں نے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ “آپ کو عشق کرنے کے لیے اس ہاتھی نما آدمی کے علاوہ کوئی اور نہیں ملا؟ کیا پاکستان میں لڑکے مرگئے ہیں جو آپ اس ہاتھی نما آدمی سے عشق کررہی ہیں؟

کمال راشد خان نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر جی! کچھ تو خیال کریں، کچھ تو خوف کریں، یہ بادشاہ حد سے زیادہ کھاتا ہے اور یہ ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ ماضی میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات میں رہنے والی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہورہے ہیں، دونوں فنکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں فنکار ڈیٹ کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے