اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جارہی ہے:ڈاکٹر جاوید اکرم

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سالانہ بین الاقوامی سائنٹفک کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایازاور سینئر ممبرز سینڈیکیٹ ایف جے ایم یو بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایک کامیاب انسان اپنی زندگی میں کبھی ہار نہیں مانتا،اللہ تعالیٰ نے خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں بنایا،ہمارے ساتھ آخرت میں انسانیت سے کی ہوئی بھلائی ہی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سے فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے، پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، ڈاکٹرز جدید ٹیکنالوجی کے بغیر طبی دنیا میں بہت پیچھے رہ جائیں گے، ہمیں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کیلئے جدید طرز عمل اپنانا ہوگا۔

وزیرصحت  نے مزید کہا کہ پنجاب میں 100 سے زائد سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے