اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 2600 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی منظوری

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں 2600 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں روڈز بحالی پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل انور نے سڑکوں کی تعمیر وبحالی پر پیشرفت بارے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 105سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور بحالی کے پراجیکٹ زیر التوا تھے،  ایک سال سے بھی کم عرصے میں سڑکوں کے 105 پراجیکٹس کی عمدگی سےتکمیل ایک ریکارڈ ہوگا،  صوبے کی 105 سڑکوں کی تعمیر و توسیع اور بحالی پراجیکٹس پر تقریباً 150ارب روپے لاگت آئے گی۔

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بتایا کہ  روڈز کے تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کے لئے ہر ضلع اور ڈویژن میں خصوصی کمیٹی مانیٹرنگ کررہی ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں اہم روڈز کی تعمیر کے 9پراجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں، مختلف اضلاع کی 33 شاہراہیں تیز ی سے زیر تکمیل ہیں جوجلد مکمل ہوجائیں گی۔

بریفنگ میں  مزید  بتایا گیا کہ اس کے علاوہ 39سڑکوں کے لئے اضافی فنڈز مہیا کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے، روڈز کے 6پراجیکٹس پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے صوبے میں 2600کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت منظوری دیدی جس کے تحت مختلف اضلاع میں 105سڑکوں کی بہترین معیار کے مطابق تعمیر ومرمت اور توسیع ہوگی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی اور توسیع کے پراجیکٹ کی تکمیل عوام کی ناگزیر ضرورت ہے، روڈز کی تعمیرومرمت اور بحالی سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی ہو گی بلکہ ٹریفک میں بھی روانی آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے