اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے میچ میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے: سعود شکیل

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں امید ہے پھر سے غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ پچ دیکھ کر پاکستان جیسا احساس ہورہا ہے، تمام بیٹر اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز باؤلنگ اچھی نہیں ہوئی تھی، پہلی اننگز میں زیادہ رنز بن گئے وہیں سے میچ ہم سے نکل گیا تھا، نئے باؤلرز تھے ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، بدقسمتی سے خرم شہزاد سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔

سعود شکیل نے کہا کہ میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے، آسٹریلیا کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کے پاس کوالٹی اٹیک ہے، بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں اور ایک اننگ سے کم بیک کرسکتے ہیں، امید ہے میلبرن میں بابر اچھی اننگز کھیل کر فارم واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرتھ میں ڈراپ ان پچز تھیں، پہلی بار ان پر کھیلا اور سیکھنے کا موقع ملا۔

سعود شکیل نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو صبح 5 بجے اٹھ کر باکسنگ ڈے کا ٹیسٹ ضرور دیکھتا تھا، اب خود باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلوں گا اس لیے زیادہ پرجوش ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے