اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی آج 41 ویں برسی

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی آج 41 ویں برسی منائی جا رہی ہے، قومی شاعر کو اپنی مشہور کتاب ’’شاہنامہ اسلام‘‘ میں اسلامی اور قومی روایات کا احیاء کرنے پر ’’فردوسی اسلام‘‘ کا خطاب دیا گیا۔

اردو زبان کے مقبول رومانی شاعر اور افسانہ نگار حفیظ جالندھری کا اصل نام تو محمد حفیظ اور کنیت ابوالاثر تھی تاہم وہ حفیظ جالندھری کے نام سے مشہور ہوئے، قیام پاکستان پر 47 برس کی عمر میں حفیظ جالندھری لاہور آبسے، پاک فوج میں ڈی جی مورال، صدر پاکستان کے چیف ایڈوائزر اور رائٹرز گلڈ کے ڈائریکٹر کے منصب پر بھی فائز رہے۔

حفیظ جالندھری کا سب سے بڑا کارنامہ ’’شاہنامہ اسلام‘‘ اور مملکت خداداد پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کرنا ہے جن کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، حفیظ جالندھری خود کو غزل گو کہلوانا پسند کرتے تھے تاہم انہوں نے نہایت سادہ زبان میں ایسے پر اثر گیت بھی لکھے جو سامع کے دل پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔

حفیظ جالندھری کے شعری مجموعوں میں نغمہ زار، تلخابہ شیریں، سوزو ساز جبکہ افسانوں کا مجموعہ ہفت پیکر، گیتوں کے مجموعے ہندوستان ہمارا، پھول مالی اور بچوں کی نظمیں اور اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب چیونٹی نامہ قابل ذکر ہیں، حفیظ جالندھری نے 21 دسمبر 1982ء کو وفات پائی اور منٹو پارک مینارِ پاکستان کے سائے تلے آسودہ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے