اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پی اینڈ ڈی بورڈ میں اجلاس، طالبعلموں کو ای بائیکس فراہم کرنے بارے پلان پیش کرنے کی ہدایت

20 Dec 2023
20 Dec 2023

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل کی زیر صدارت پی اینڈ ڈی بورڈ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ افتخار علی سہو، سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مظفر خان سیال، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے طالب علموں کو الیکٹرک موٹر سائیکلز کی فراہمی کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہونڈا اور دوسری بڑی کمپنیوں کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کو مارکیٹ میں متعارف کروانے اور قیمتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

الیکٹرک موٹر سائیکلز کی فراہمی کے لئے بینک آف پنجاب کی جانب سے ایک فنانسنگ ماڈل بھی پیش کیا گیا۔ فنانسنگ ماڈل کے مطابق 10ہزار طالب علموں کو ای وی بائیکس کم سے کم مارک اپ پر فراہم کی جائیں گی۔ فناسنگ کا عرصہ 2 سال کا ہو گا اور اسی عرصے میں طالب علم اقساط جمع کروائیں گے۔ طالب علموں کے لئے شرح سود کی کم سے کم شرح 6 فیصد رکھی گئی ہے۔

صوبائی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ بلال افضل نے کمیٹی کو ایک ریشنل ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ای بائیکس کی سکیم کی کامیابی اور موثریت کے لئے ریگولر بنیادوں پر اس کی مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

بلال افضل نے کہا ایک قابل عمل اور کم قیمت فنانسنگ ماڈل حکومت کی منظوری کے لئے پیش کیا جائے، مختلف ترجیحات پر مبنی پلان پیش کیا جائے جس میں اس سکیم کے لئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹوٹل رقم کا پلان شامل ہو، طالب علموں کے لئے درخواستیں دینے کے لئے ایک فریم ورک بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا یہ حکومت کا ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے، پروگرام کا مقصد مارکیٹ کو کیپٹلائز (Capitalize)کرنا ہے اور الیکٹراک بائیکس کو فروغ دینا ہے، مستند اور بہتر برانڈ کی کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے۔

اس موقع پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ افتخار علی سہو نے کہا ٹرانسپورٹ، بینک آف پنجاب، ہائر ایجوکیشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ مل کر ایک ماڈل تیار کریں، طالب علموں کے لئے الیکٹرک بائیکس کی گارنٹی ان کے والدین اور گارڈین کی طرف سے آنی چاہیے، ابتدائی طور پر بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے یونیورسٹی اور کالجوں کے طالب علموں کو ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، گرلز اور بوائز طالب علموں کا الگ الگ کوٹہ رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے