اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی رینکنگ، بابراعظم شبمن گل کو ہٹا کر پہلی پوزیشن پر آگئے

20 Dec 2023
20 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم نے بھارتی بیٹر شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران بھارتی بیٹر نے بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا تاہم وہ زیادہ بادشاہت برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کے بلے بازوں کی  رینکنگ میں بابراعظم 824 پوائنٹس کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ تیسری اور چوتھی پوزیشنز پر بھی بھارتی بلےبازوں کا قبضہ ہے۔

ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ روہت شرما 754 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستان بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ فخر زمان 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے