عام انتخابات: الیکشن کمیشن کاتمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا حکم
(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے احکامات جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کوہدایات جاری کردیں، محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز ،ڈی پی اوز کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ہدایات میں کہا ہے کہ آئین و قانون کے تحت ڈپٹی کمشنرز غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں،حکومت چیف سیکرٹریز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھا گیا تھا جس میں ایک سیاسی جماعت نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔