20 Dec 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب ہونے والی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں شاداب خان نے لکھا کہ ہمارے ہاں روایت ہے کہ جو ٹیم میں منتخب نہ ہوں ان کے حق میں ٹیم میں منتخب ہونے والوں کی مخالفت کی جاتی ہے، لیکن مثبت رہیں اور شاہین سمیت تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 19, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ میں ابھی اپنی انجری سے ٹھیک ہورہا ہوں اور جلد ہی 4 روزہ کرکٹ کھیلنا شروع کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔