اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا سمارٹ پولیس سٹیشنز کیلئے اراضی منتقلی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم

20 Dec 2023
20 Dec 2023

(لاہور نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں سمارٹ پولیس سٹیشنز کیلئے اراضی منتقلی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 737 تھانوں کی تعمیر ومرمت، بحالی اور سمارٹ پولیس سٹیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سمارٹ پولیس سٹیشن میں فراہم کردہ سہولتوں بارے بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر بےزمین تھانے کے لئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی اور سمارٹ پولیس سٹیشنز کے لئے اراضی کی منتقلی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

سمارٹ پولیس سٹیشن پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں 40 سمارٹ پولیس سٹیشنز بنائے جائیں گے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 23 سمارٹ پولیس سٹیشنز پہلے فیز میں بنیں گے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی 17 سمارٹ پولیس سٹیشنز قائم ہوں گے، صوبہ بھر میں مرحلہ وار روایتی تھانے سمارٹ پولیس سٹیشنز میں بدل دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں پولیس افسروں اور ملازمین کے لئے 313 گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو، ایڈیشنل آئی جی، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او لاہور، سی ٹی او لاہور، ایس ایس پی ایڈمن اور دیگر پولیس حکام اجلاس میں شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے