اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا معاملہ، ذکا اشرف کی خاتون سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(ویب ڈیسک)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے سے متعلق خاتون کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق ٹوئٹر(ایکس) پر ایک مبینہ آڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ  کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے سے متعلق اور شاہین کو محدود فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سونپنے پر ایک نامعلوم خاتون سے گفتگو کررہے ہیں۔

ذکا اشرف کو بابراعظم کی کپتانی سے متعلق کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہیں دو فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کیلئے کہا گیا تھا جس پر بابر نے جواب دیا کہ میں فیملی سے مشورہ کرکے بتاؤں گا لیکن فیملی کے بجائے انہوں نے طلحہ (نامی) پلئیر ایجنٹ سے بات کی اور بعدازاں تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلئیر ایجنٹ نے ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کو گھیرا ہوا ہے، اس کے کھلاڑیوں کے ساتھ فیملی ٹرم ہیں۔

مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بابراعظم نے ٹیسٹ کی کپتانی لینے سے انکار کیا تو اسوقت ہمارے پاس پلان بی تیار تھا ہم نے شان مسعود کو کپتانی دیدی اور شاہین کو ٹی20 فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سونپے۔

 اس موقع پر نامعلوم خاتون نے کہا کہ شاہین بھی تو اپنے سسر شاہد آفریدی کے کنٹرول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن علی بابر اعظم کے ساتھ دوستی کی وجہ سے پاکستانی سکواڈ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے