اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبے بھر میں گزشتہ روز 2 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(لاہور نیوز) کریک ڈاؤن کے بعد شہریوں کا ریکارڈ تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبے بھر میں گزشتہ روز 2 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں 1 لاکھ 23 ہزار 202 شہریوں نے آن لائن لائسنس حاصل کئے۔ ٹریفک پولیس کے لائسنسنگ سسٹم کے تحت 76 ہزار 952 شہریوں نے مختلف دفاتر، خدمت مراکز اور دیگر سینٹرز سے لائسنس حاصل کئے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی شرح میں گزشتہ برس کی نسبت اڑھائی ہزار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کریک ڈاؤن کے بعد 8 لاکھ 80 ہزار 518 نئے لرنرز پرمٹ جاری کئے گئے۔ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنرز پرمٹ کی تجدید کروائی۔ 33 ہزار 679 شہریوں نے نئے لائسنس جبکہ 32 ہزار 312 شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔ 2413 انٹرنیشنل لائسنس، 3 ہزار ڈپلیکیٹ لائسنس بھی جاری کئے گئے۔ آن لائن سہولت کے بعد خدمت مراکز میں نئے لرنرز پرمٹ بنوانے والوں کے رش میں 90 فیصد کمی آئی۔

کریک ڈاؤن کے دوران بغیر لائسنس 20 ہزار سے زائد ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ اب تک 9 ہزار 651 کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے