اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کیلئے قواعد جاری کردیئے

19 Dec 2023
19 Dec 2023

(لاہور نیوز) قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑنے کے لیے اہلیت کے معیار سے متعلق الیکشن کمیشن نے قواعد جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار پاکستان کا شہری اور 25 سال سے کم عمر نہ ہو، قومی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوار پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو، صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار متعلقہ صوبے کا ووٹر ہو، قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔

ای سی پی کی جانب سے قواعد میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کی اہلیت و نا اہلیت کی تفصیلات آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 میں درج ہیں، جنرل نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازم ہے، خواتین اور غیرمسلم نشستوں کے تجویز اور تائید کنندگان کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونالازم ہے، قومی اسمبلی  کی غیر مسلم نشستوں کے لیے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ ووٹر ہوں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ متعلقہ سیاسی جماعت کی ترجیہی فہرست ہو، انتخابی اخراجات کے حوالے سے ہر امیدوار یا تو کسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے گا  یا پہلے سے موجود بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کا غذات نامزدگی میں درج کریگا۔

انتخابی امیدوار کو ہدایت کی گئی ہےکہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہو گا، بینک اسٹیٹمنٹ کے اجراء کے وقت امیدوار اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بینک اسٹیٹمنٹ میں ٹرانزیکشنز کی تفصیلات درج ہیں، خصوصی بینک اکاؤنٹ یا پہلے سے موجود بینک اکاؤنٹ جسے امیدوار اپنے انتخابی اخراجات کے لیے استعمال کرے گا وہ سنگل اکاؤنٹ ہو گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی امیدوار اشٹامپ پیپر پر دے گا، اس کی تصدیق اوتھ کمشنر سے کروائے گا، کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنی / اپنے بیوی / شوہر اور زیر کفالت بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل فارم بی میں درج کرے گا، کاغذات نامزدگی امید وار یا اس کے تجویز کننده ، تائید کنندہ کی جانب سے تحریری طور پر مجاز شخص جمع کروا سکتا ہے۔

ای سی پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ  مجاز شخص کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے اتھارٹی لیٹر کی تصدیق نوٹری یا اوتھ کمشنر کی جانب سے ہونا لازم ہے، کاغذات نامزدگی میں اگر کوئی خانہ امیدوار سے متعلقہ نہ ہو تو وہاں این اے لکھ دیا جائے، امیدوار اپنی تازہ ترین تصویر کاغذات نامزدگی پر مخصوص جگہ پر چسپاں کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے