اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی پی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، الیکشن لڑنے والے موزوں امیدواروں کے نام پیش

18 Dec 2023
18 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس ہوا۔

پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے لئے پیپلزپارٹی پنجاب پارلیمانی بورڈ نے پنجاب بھر سے موزوں امیدواروں کے نام پیش کئے، تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امیدواروں کے کوائف، عوامی رابطوں کی مضبوطی اور ماضی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، امیدواروں کی ترقی پسند جمہوری سیاست سے نظریاتی وابستگی سمیت ان کی اہلیت اور استعداد کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں نیئر بخاری، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گل اور سردار سلیم حیدر موجود تھے، اجلاس میں قمر زمان کائرہ، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، سید عنایت علی شاہ، رائے شاہ جہاں بھٹی اور مہر غلام فرید کاٹھیا نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں چودھری منظور، ندیم افضل چن، اورنگزیب برکی، عامر پراچہ اور ذوالفقار علی بدر بھی شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے