اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں 15300 کنال میل طویل نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری

18 Dec 2023
18 Dec 2023

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں 15300 کنال میل طویل نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نہروں کی بھل صفائی پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ بھل صفائی کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز آبپاشی، زراعت اور مائنز پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ سیکرٹری آبپاشی واصف خورشید نے دس سال بعد ہونے والی بھل صفائی پر بریفنگ دی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں منگلا ڈیم کی نہریں 26 دسمبر سے 13 جنوری تک بند ہوں گی۔ دوسرے فیز میں تربیلا ڈیم کی نہریں 13 جنوری سے 31 جنوری تک بند رکھی جائیں گی۔ 26 دسمبر سے پنجاب میں نہروں کی بندش کے بعد تین فیز میں بھل صفائی شروع کی جائے گی۔ جنوری کے پہلے ہفتے سے صوبہ بھر میں بھل صفائی کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔ صوبہ بھر میں LIMSبھل صفائی کی صورتحال کے سیٹلائٹ امیج مہیا کرے گا۔ ایری گیشن مانیٹرنگ ایپ پر روزانہ 10 بجے ڈیٹا اپ لوڈ ہو گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بھل صفائی کے دوران پانی چوری کے لئے غیر قانونی چینل ملنے پر پولیس مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے گی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہو گا۔

صوبائی وزیر عامر میر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل آئی جی، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، کمشنر اور دیگر حکام اجلاس میں موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے