اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

اخوت کالج یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تقریب، وصی شاہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(لاہور نیوز) اخوت کالج یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔ نگران وفاقی وزیر مملکت وصی شاہ نے تقریب میں شرکت کی۔

اخوت مشاہدہ سکول آف ہاسپٹیلٹی اینڈ ٹورازم کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب ہوئی۔ کانووکیشن میں نگران وفاقی وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نامور ادیب عطاء الحق قاسمی سمیت مختلف شعبہ جات کی معروف شخصیات کانووکیشن میں شریک ہوئیں۔

مہان خصوصی معروف شاعر وصی شاہ کا کہنا تھا کہ سیاحت اور ہوٹل مینجمنٹ کا شعبہ بہت اہم ہے، مایوسی کی ضرورت نہیں ہم دنیا کی دیگر قوموں کی طرح با صلاحیت ہیں۔

تقریب کے روح رواں ،چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ ملازمین ہوٹل اور ٹورازم کے شعبہ میں ہیں، مشاہدہ سکول آف ہوٹل اینڈ ٹورازم میں چاروں صوبوں سے بچوں نے تعلیم حاصل کی۔ اس ادارے میں طلبہ کو نصاب کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بننے کی تعلیم دی جاتی ہے۔

ایم ڈی پی ٹی ڈی سی آفتاب رانا سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ دو سالہ ڈپلومہ مکمل کرنے والے 31 طلبہ کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے