17 Dec 2023
(ویب ڈیسک) نیند کی صحت سے متعلق سپورٹ اور ٹریننگ فراہم کرنے والے ادارے سلیپ چیریٹی کے مطابق رات کے کھانے میں کیلا کھانا اچھی نیند کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔
سلیپ چیریٹی کے مطابق تمام پھلوں میں کیلا وہ واحد پھل ہے جس میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی موجودگی پٹھوں کو آرام دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اچھی نیند آتی ہے۔
اس کے علاوہ کیلے میں موجود امائنو ایسڈ ٹرپٹوفن بھی ہوتا ہے جو دماغ کو پرسکون کرنے والے ہارمونز کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے۔