اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی فش فرائنگ پوائنٹس کی چیکنگ، 2 فش پوائنٹس بند

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(لاہور نیوز) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 823 فش فرائنگ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔

ناقص انتظامات پر 2 پوائنٹس بند،87 فش پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ 800 لٹر سے زائد ناقص آئل ،ایک من باسی مچھلی تلف کر دی۔ 602 فش پوائنٹس کو مزید بہتری کے لئے اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے لاہور ڈویژن میں 147، فیصل آباد میں 106، ساہیوال میں 68، راولپنڈی ڈویژن میں 75 فش ہوٹلز کا معائنہ کیا گیا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 119، سرگودھا میں 109، بہاولپور ڈویژن میں 51، ملتان میں 104 اور ڈی جی خان ڈویژن میں 45 ہوٹلز کی چیکنگ کی گئی۔ استعمال شدہ آئل میں فش فرائی کرنے پر 2 پوائنٹس کو بند کر دیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 187 پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ فش پوائنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور انتہائی لازم ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کارروائی کی گئی۔

 عاصم جاوید کا کہنا تھا استعمال شدہ آئل میں نیا آئل شامل کر کے فرائنگ کرنا سنگین جرم ہے، ایک ہی آئل کو بار بار استعمال میں لانا موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے، پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے والے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، صوبہ بھر میں غیر معیاری اور ناقص اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، خوراک کے معیار  پر کوئی سمجھوتہ نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سرتوڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے