اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں تجاوزات کے رضاکارانہ خاتمے کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور میں تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انسداد تجاوزات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، سی سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام اجلاس میں شریک تھے۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خصوصی اجلاس میں انسداد تجاوزات کے آپریشن کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس پیز کو متعلقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ  شہر میں رضا کارانہ طورپر تجاوزات ختم کرنے کے لئے 48گھنٹے کی مہلت ہے، منگل کی صبح سے باضابطہ آپریشن شروع ہوگا، انسداد تجاوزات مہم میں کوئی نرمی اور رعایت نہیں ہوگی، مہلت ختم ہونے کے بعد لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے کریک ڈاؤن شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ دور کرنے کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، بیشتر مقامات پر تجاوزات ہی ٹریفک جام کا باعث ہیں، شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سختی کرنا پڑی تو کریں گے۔

وزیراعلیٰ  پنجاب نے  تجاوزات پر گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے