اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دیر رات کھانا کھانے والے خبردار!خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں، ماہرین کی تحقیق جاری

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(ویب ڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ رات دیر سے کھاناکھانے والے لوگوں میں فالج کی بیماری مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق تحقیق میں محققین نے ایک لاکھ سے زائد افرادکا معائنہ کیا، تحقیق میں تمام شرکا نے 15 فوڈ ڈائریز مکمل کیں جن میں انہوں نے ہفتے کے کام کے دنوں  اور چھٹی کے دنوں  میں کھانا  کھانے کے اوقات کے متعلق بتایا۔

کُل تعداد کا ایک تہائی  کا حصہ ان افراد پر مشتمل تھا جو رات 8 بجے سے پہلے رات کا کھانا کھا لیتے تھے جبکہ اتنا ہی حصہ ان افراد پر مشتمل تھا جو رات 9 بجے کے بعد کھانا کھاتے تھے۔7 سال تک جاری رہنے والے اس مطالعے کے دوران دل کے دورے اور فالج سمیت 2  ہزار کے قریب قلبی مرض کے کیسز سامنے آئے۔

وہ افراد جنہوں نے سب سے تاخیر سے رات کا کھانا کھایا تھا ان میں فالج یا ’منی اسٹروک‘ کے امکانات رات 8 بجے سے قبل کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ دیکھے گئے۔محققین کے مطابق انسان کی ارتقا دن میں جلدی کھانے کے لیے ہوئی ہے۔ مطالعے یہ بتاتے ہیں کہ بعد کے اوقات میں کھانے کا ہضم ہونا خون میں شوگر کی مقدار اور بلڈ پریشر میں اضافہ کر دیتا ہے۔

تحقیق کے سینئر مصنف کا کہنا تھا کہ کئی لوگ کہتے تھے کہ رات کا کھانا تاخیر سے نہ کھایا جائے اور یہ تحقیق بتاتی ہے کہ اس مشورے میں کچھ منطق تھی،انہوں نے بتایا کہ اب ہمارا معاشرہ 7/24 ہے، جہاں لوگوں کولگتا ہے کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے، اور اس لیے ہم میں سے کئی رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں لیکن وہ لوگ جو اپنے مصروف ہونے کا سوچ کر دیر سے کھانا کھاتے ہیں ان کا ایسا کرنا ان کی صحت کے لیے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے