اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

رواں سال ابتک 80 ہزار 665 شہریوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے خدمت مراکز سے استفادہ کیا

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) پولیس خدمت مراکز شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں کوشاں ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے لاہور پولیس شہریوں کو آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے، رواں سال ابتک 80 ہزار 665 شہریوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے خدمت مراکز سے استفادہ کیا، جنرل ویری فکیشن کے لئے 73 ہزار 419 شہریوں نے مختلف پولیس خدمت مراکز سے رجوع کیا۔ دیگر اضلاع سے موصول 9308 کریکٹر سرٹیفکیٹ اور 2249 ویری فکیشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے۔

انہوں نے کہا گلوبل پورٹل، ایف آئی اے اور مختلف ایمبیسیز سے موصول ہونے والی 8155 درخواستوں پر بھی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے، 12505 شہریوں نے باعزت طریقہ سے گمشدگی رپورٹ کا اندراج کروایا، 8933 شہریوں نے ایف آئی آرز کی نقول بھی حاصل کیں۔

سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا خدمت مراکز میں 270 افراد نے کرائم رپورٹس کا بھی اندراج کروایا، شہریوں نے کرایہ داری اندراج، کرائم رپورٹس و دیگر سہولیات سے بھی استفادہ کیا، پولیس موبائل خدمت مرکز بھی شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے، خدمت مراکز میں ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے