اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ، مصنوعی فلیور تلف کر دیا

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب سوسائٹی کھارا چنگی کے علاقے میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلی ڈرنکس، ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیور تلف، مقدمہ درج کر لیا۔ لوڈر رکشہ، 1500 خالی بوتلیں، 24 کلو ڈھکن، واٹر پمپ، کمپریسر، 2 فلنگ مشینیں، 3 واٹر ٹینک، پلانٹ اور فلٹر ضبط کر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کھلے رنگ، کیمیکلز اور آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں، معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا، ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں، کیمیکلز اور فلیورز سے تیار محلول سپلائی کے لئے تیار رکھا پایا گیا، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

انہوں نے کہا جعلی ڈرنکس کو لاہور کی چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا، منظورشدہ فارمولے کے بغیر پانی میں کیمیکلز، فلیورز اور رنگ ڈال کر نقلی ڈرنکس تیار کی گئیں تھیں، جعلی ڈرنکس کا استعمال معدہ اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں، زیادہ منافع کی لالچ میں انسانی صحت سے کھیلنے والے انسانیت کے بڑے دشمن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے