اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملکی تاریخ میں پہلی مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی پہلی مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تقریبا دس علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہو گئی ہے، دوسرا مشن تھوڑی دیر کے بعد شروع کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش کے لئے ہمارا ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا، متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں، سارا مینج متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کیا، متحدہ عرب امارات سے دو سپیشل جہاز آئے تھے، پہلی فلائٹ میں 48 فلیئرز شاہدرہ اور مریدکے کے قریب کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم  نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کو فون کر کے مبارکباد دی، سموگ ٹاور چند ہفتوں تک انسٹال ہو جائیں گے، بارش سے ایئر کوالٹی انڈیکس نیچے جائے گا، پہلا تجربہ تھا ہم سیکھ رہے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے