اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا تین ہفتوں سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں غیر مشروط طور پر تین ہفتوں سے جاری ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے جنرل ہسپتال میں رات گئے بیٹھک میں کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر اجلاس کی صدارت صوبائی وزراء صحت و تعلیم پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور منصور قادر  نے کی۔

اجلاس میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ندرت، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، ایس پی ماڈل ٹاؤن اور اے سی ماڈل ٹاؤن سمیت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی و سینیئر قیادت نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبہ بھر میں فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور قابل ستائش ہے، ایک ڈاکٹر کو سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال دینا زیب نہیں دیتا، ڈاکٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں، اللہ تعالیٰ ہمیں مریضوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے