16 Dec 2023
(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور میں ایک ہزار نئے سکولوں کی ڈیمانڈ کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد سے شہر میں کوئی نیا سکول نہیں قائم ہوا جبکہ شہر میں 130 سکولوں کو ختم کیا گیا،آبادی میں اضافے کے باوجود نئے سکولز تعمیر نہیں ہوئے۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق آبادی کے اعتبار سے شہر میں مزید 1 ہزار نئے سکولوں کی ضرورت ہے، اس وقت شہر میں 1120 سکول ہیں، سکولوں سے باہر بچوں اور نئے بچوں کی انرولمنٹ کے لیے سکولوں میں جگہ نہیں، سرکاری سکولوں میں چھ لاکھ جبکہ نجی سکولوں میں 12 سے 15 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔