اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلین چیف ایگزیکٹو کرکٹ کا عثمان خواجہ کے نعروں والے جوتوں پر ردعمل سامنے آگیا

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جوتوں پر نعرے لکھنے کے معاملے پر چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کا بیان سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے  کا اپنے بیان میں کہنا تھا  کہ عثمان خواجہ انسانی ہمدردی کے پیغام والے جوتے پہن لیتے تو کرکٹ آسٹریلیا کے لیے اس مثال کو سنبھالنا مشکل ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے اور دوسرے ٹیسٹ کے درمیان معاملے کا جائزہ لیا جا سکتا ہے، یقینی طور پر ایسے معاملے پر اظہار کے لیے ہم کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

نک ہوکلے نےمزید کہا کہ جب آپ ملک کی نمائندگی کر رہے ہوں تو پھر اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین ہیں،ہر چیز کا ایک طریقہ کار موجود ہے اور اسے اچھے طریقے سے ہی انجام دینا چاہیے، ابھی ٹیسٹ جاری ہے، اس معاملے پر ہم مل کر سب سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے ٹریننگ کے دوران انسانی ہمدردی کے نعروں والے جوتے پہنے تھے جبکہ عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ میں بھی جوتے پہننے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، تاہم آئی سی سی کے قوانین کے مطابق عثمان خواجہ جوتے نہ پہن سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے