اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا مصنوعی مٹھاس والے مشروبات وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات وزن میں اضافے کا باعث نہیں بنتے ۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق ایک سال تک مصنوعی مٹھاس کے حامل مشروبات کے 2  کین کا پیا جانا جسم کے وزن پر کوئی واضح اثر نہیں رکھتا۔ماہرین نے تحقیق میں کم حراروں پر مشتمل میٹھے مشروبات پینے والے زائد وزن اور موٹاپے میں مبتلا افراد اور پانی پینے والے افراد کے درمیان وزن کی کمی کا موازنہ کیا۔

موازنے کے لیے محققین نے 18 سے 65 برس کے درمیان 493 افراد کا انتخاب کیا جن کا اوسط باڈی ماس انڈیکس  31 تھا،ایک سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں صرف 262 افراد آخر تک موجود رہے۔تحقیق میں محققین نے شرکا کو2  گروہوں میں تقسیم کیا۔

تحقیق میں  ایک گروہ کو دن میں کم از کم 2 بار 300 ملی لیٹر پانی دیا گیا جبکہ دوسرے گروہ کواس ہی مقدار میں مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دیے گئے۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ ڈائٹ مشروبات پینے والے افراد کا نہ صرف وزن برقرار رہا تھا بلکہ ان کے مفید کولیسٹرول میں بھی بہتری آئی تھی جس کا مطلب قلبی مرض اور فالج کے خطرات میں کمی تھی۔

نتائج کے مطابق ڈائٹ مشروبات پینے والے گروپ کے افراد کا اوسطاً 7.5 کلوگرام وزن کم ہوا تھا جبکہ پانی پینے والوں کے وزن میں 6.1 کلوگرام کی کمی دیکھی گئی تھی۔پانی پینے والے افراد کے وزن میں سب سے زیادہ کمی 44 ہفتوں کے عرصے میں آئی جبکہ مشروبات پینے والے افراد میں یہ کمی 36 ہفتوں میں دیکھ لی گئی۔

دونوں گروپوں کے وزن میں کمی کی اس حد کو چھونے کے بعد دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوا لیکن مشروبات پینے والے گروپ میں پانی پینے والے گروپ کی نسبت کم تیزی سے وزن کا اضافہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے