اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہر قسم کی جنگ کیلئے تیار ہیں: نگران وزیراعظم

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، ہم تین لڑائیاں لڑ چکے ہیں اور ہر قسم کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کی جامعات کے طلبا سے گفتگو میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے، یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، داخلوں کیلئے کوٹے کا مسئلہ باہمی مشاورت سے حل کریں گے، میڈیکل کالجز میں بلوچستان کے طلبہ کا مسئلہ حل کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے فرعون اور آج نیتن یاہو بچوں کا قتل عام کر رہا ہے، ہم نے فیلڈ ہسپتال غزہ میں بھیجے ہیں، اسرائیلی بھیڑیا نیتن یاہو ہے، غزہ کی صورتحال پر ہم سب غمزدہ ہیں، اسرائیل نے ایک ہی چیز کمائی ہے وہ ہے نفرت، غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہم اپنی کوششیں کر رہے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ہماری ذمہ داری ہیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکی نہیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اپنے ملکوں میں واپس جانا ہو گا، اگر کسی نے پاکستان آنا ہے تو ویزہ لے کر آئے، کسی رفیوجی کو واپس نہیں بھیجا جا رہا، جن کے پاس دستاویزات نہیں انہیں واپس بھیجا جا رہا ہے، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے جانے سے اچھے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ میری اور آپ کی کوشش ہونی چاہیے کہ افواہوں کی نفی کریں، دشمن افواہیں پھیلاتا ہے تاکہ غلط فہمیاں پیدا ہوں، کشمیر کا صرف اور صرف ایک حل ہے اور وہ ہے کشمیریوں کی رائے، جو کشمیریوں کی مرضی ہے وہ سب کیلئے قابل قبول ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے