15 Dec 2023
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2035 ڈالر فی اونس ہے۔