اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بچوں کو ای سگریٹس کے استعمال سے بچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے: عالمی ادارہ صحت

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ بچوں کو ای سگریٹس کا عادی بننے سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پوری دنیا میں بچوں کو ای سگریٹس کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے، ای سگریٹس کے استعمال سے بچے نکوٹین کے عادی ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو ای سگریٹس کی طرف لایا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ای سگریٹس کے 16 ہزار سے زائد فلیورز ہیں جن کی مارکیٹنگ بھی کی جا رہی ہے، ای سگریٹس سے تمباکو نوشی کو چھوڑنے میں بھی کوئی مدد نہیں مل رہی، دنیا کے 74 ممالک میں ای سگریٹس سے متعلق کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے ای سگریٹس کا استعمال بھی کینسر، دل اور پھیپھڑوں کے امراض کی وجہ بن رہا ہے، ای سگریٹس کی فروخت روکنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے