15 Dec 2023
(لاہور نیوز) لاہور میں ڈینگی کیسز میں اضافہ نہ رک سکا۔ شہر میں ڈینگی کے 22 نئے مریض سامنے آ گئے۔
پنجاب بھر میں 31 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 14 ہزار 995 کنفرم مریض سامنے آ چکے ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 917 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ فیصل آباد میں ڈینگی کے 6 ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 32 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 15 مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
سیکرٹری صحت علی جان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔