14 Dec 2023
(لاہور نیوز) روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے 284 روپے 50 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔