اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا لبرٹی پولیس خدمت مرکز کا دورہ،عوامی شکایات کے ازالے کی ہدایات

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لبرٹی پولیس خدمت مرکزکادورہ کیا اور دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے مدت دوہفتے کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی، محسن نقوی نے لائسنس کی تجدید کے لئے تاخیرکی شکایات پر ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی لبرٹی خدمت مرکز کے داخلی راستے پرہجوم دیکھ کر رک گئے اور باری باری سائلین سے گفتگو کی، وزیراعلیٰ نے لائسنس اور لرنر کے لئے آنے والے شہریوں سے بات چیت کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

ایک شہری کی جانب سے 24 سال سے بلا لائسنس گاڑی چلانے کے جواب پر وزیراعلیٰ محسن نقوی مسکرا کر چل دئیے، ایک نوجوان کی طرف سے سردی کی نشاندہی پر وزیراعلیٰ نے خدمت مرکز کے باہر انتظار کے لئے کنوپی اور انگیٹھی لگانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکزلبرٹی کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، شہریوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو گھنٹوں انتظار کرنے کی شکایات کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ  25 دسمبر سے خدمت مرکز آنے والے شہری پیشگی ٹائم لے سکیں گے، لائسنس اور لرنر کی اپیلی کیشن اینڈرائیڈ اور ایپل پر جلد انسٹال کرنے کی سہولت میسر ہوگی، شہری ویب سائٹ کے ذریعے لائسنس اور لرنر بنوا سکتے ہیں، خدمت مراکز کی طرح چند ہفتو ں میں تھانوں کاماحول بھی بدلا ہوا دیکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے